زون 6 سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کا چیمپئن بن گیا

58

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایسوسی ایشن کراچی زون 6 نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن زون 5 کو ایک اننگز اور 73 رنز سے شکست دیکر پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون 5 ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 95 رنز 26 اوورز میں بناکر آئوٹ ہو گئی۔نوجوان آف اسپنر سیف اللہ اور لیفٹ آرم لیگ اسپنر طارق خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19اور 24 رنز کے عوض 4,4 وکٹیں رضاالحسن نے 24-2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب زون 6پہلی اننگز میں 255 رنز 72،2 اوورز میں بناکر آئوٹ ہو گئی کپتان اکبرآلرحمن 67 بناکر نمایاں اسکورر رہے۔ زون5 کی ٹیم دوسری اننگز می ایک مرتبہ پھر زون 6 کے بولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے 87 رنز 31 اوورز میں بناکر آئوٹ ہو گئی۔ ٹیم کی شاندار کامیابی پر ضیاء احمد صدیقی صدر زون 6 نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نقد ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔