پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس نے ریلیانس انٹر کلب اسکواش ٹیم چیمپئن شپ جیت لی

42

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان (پی این آر کے جے کے) اسکواش کمپلیکس کی ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں کراچی کلب کو شکست دے کر ریلیانس انٹر کلب اسکواش ٹیم چیمپئن شپ 2024 کا سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اہم کھلاڑیوں عبداللہ وحید، شہزاد خان اور مہاد جاوید نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیتے۔ یہ چیمپئن شپ اسکواش کے لیجنڈجہانگیر خان کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس نے ایونٹ کو خاص اہمیت بخشی۔ ان کی موجودگی اور رہنمائی نے تمام شرکاء کو بھرپور تحریک اختتامی تقریب میں ریلیانس پینٹس کے سربراہ مہمان خصوصی تھے۔ ، پی این آر کے جے کے اسکواش کمپلیکس کے منیجر اور ٹورنامنٹ ریفری نوید عالم موجود تھے۔