ریکٹ بنکر کمپٹیشن کمیشن کو ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ جمع کرا دیا

131

کراچی ( کامرس رپورٹر)غیر مصدقہ اور غیر حقیقی دعووں پر مبنی گمراہ کن اشتہارات چلانے پر، کمپٹیشن کمیشن کے حکم کی تعمیل میں، صابن بانے والی مشہور کمپنی میسرز ریکٹ بنکر پاکستان نے قومی خزانے میں ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ جمع کرا دیا ہے۔ گمران کن مارکیٹنگ اور غیر حقیقی دعوے کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔اسی شعبے میں کام کرنے والی ایک دوسری کمپنی یونی لیور پاکستان نے کمیشن میں ایک باضابطہ شکایت دائر کی تھی جس میں ریکٹ بنکر پر گمراہ کن اشتہارات کا الزام لگایا گیا تھا۔ درخواست کے مطابق متعلقہ کمپنمی اشتہارات میں دعوی کرتی ہے کہ ان کا صابن ڈیٹول سوپ ننانوے اعشاریہ نو فیصد تک جراثیم کو ختم کر سکتا ہے اور جراثیم ، سردی اور فلو سے 24 گھنٹے تک تحفظ فراہم کرتا ہے۔کمیشن نے ایک مکمل تحقیقات کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ ریکٹ بینکیزر کی جانب سے ڈیٹول صابن کے اشتہارات کئے گئے دعوے غیر مصدقہ اور مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔ کمیشن نے کمپنی پر تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔ سی سی پی نے ایک مکمل تحقیق کے بعد ، ڈیٹول صابن کے بارے میں ریکٹ بنکر کے دعووں کو غیر مصدقہ اور مسابقتی ایکٹ ، 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پایا۔ نتیجتا تین کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ریکٹ بینکیزر نے کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی۔ ٹریبونل نے 11جولائی کو سنائے گئے فیصلے میں کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ، تاہم کمپنی پر عائد جرمانے کو تین کروڑ روپے سے کم کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے کر دیا۔