ڈالر کے مقابلے میں ر وپے کی قدر بہتر

152

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میںمیںمنگل کوڈالر کے مقابلے میں ر وپے کی قدر بہتر رہی اورانٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ10پیسے مہنگاہو گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپیہ10پیسے مضبوط ہو ا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 277.80روپے سے گھٹ کر277.70 روپے رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 279.94روپے سے گھٹ کر 279.84 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و کی قدر میں1.84روپے کی کمی سے309.89 روپے رہی اسی طرح 2.04 روپے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت371.86 روپے رہ گئی۔