ٹی آر جی پاکستان کے حصص 46.1 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے

143

کراچی ( کامر س رپورٹر )ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کا اعلان کیا، جس میں بعد از ٹیکس 30.8 ارب روپے یا فی شیئر 56 روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹنگ خسارے کی بنیادی وجہ ٹی آر جی انٹرنیشنل میں اس کے حصص کی بک ویلیو میں کمی ہے جو 30 جون 2023 کو 78.1 ارب روپے سے کم ہو کر 30 جون 2024 کو 40.5 ارب روپے ہو گئی۔ان نتائج کے بعد 30 جون 2024 ء تک ٹی آر جی پاکستان کے مالیاتی گوشواروں پر ظاہر ہونے والی ایکوٹی کی بک ویلیو 33.3 ارب روپے یا 61 روپے فی حصص ہے۔30 جون 2024 ء کو صبح تک ٹی آر جی پاکستان کے حصص 46.1 روپے یا اس کی بک ویلیو سے 24 فیصد رعایت پر ٹریڈ کررہے تھے۔بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کا کہنا ہے کہ ٹی آر جی انٹرنیشنل کے ذریعے ٹی آر جی پاکستان کے بالواسطہ اثاثوں میں متوقع ویلیو ایشن بیسڈ نقصانات کی وجہ سے مالی سال 24 کی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کو 14.1 ارب روپے کا نقصان ہوا۔