انوویٹیو پرائیویٹ اورآئی پی ایل کی شراکت داری کی سلور جوبلی

74

کراچی (کامرس رپورٹر)انوویٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (IPL) اور Diebold Nixdorf (DN) نے اپنی دیرینہ شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا اور منعقدہ سلور جوبلی گالا ڈنر کے ساتھ کامیابی کے 25 سال کا جشن منایا۔ اس تقریب میں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ممتاز رہنماؤں کو اکٹھا کیا گیا، جس میں آئی پی ایل – ڈی این تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان میں بینکنگ کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں ملک بھر میں سیلف سروس بینکنگ سلوشنز میں انقلاب برپا کرنے میں ان کے کردار پر زور دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کی مشترکہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع کے مہمان خصوصی، جناب سلیم اللہ، ڈپٹی گورنر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”آئی پی ایل اور ڈی این کے درمیان تعاون پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کو آگے بڑھانے، مالی شمولیت کو اور کسٹمر کیلئے آسانیاں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انوویٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب نوید علی بیگ نے اپنے کامیاب سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔ ”جب ہم اس ناقابل یقین سنگ میل کا جشن منا رہے ہیں، ہمیں ان لاتعداد اختراعات اور تبدیلیوں کی یاد دلائی جا رہی ہے جنہوں نے پاکستان کے مالیاتی منظرنامے کو تشکیل دیا ہے۔ یہ جشن ہمارے مشترکہ وژن اور بینکنگ انڈسٹری میں ہماری ٹیموں اور شراکت داروں کی اجتماعی کوششوں کا ثبوت ہے، جنہوں نے اعتماد کیا ہے۔