این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول فل کونٹیکٹ کراٹے ایونٹ کا اختتام

135
کراچی: چوتھی این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کک باکسنگ ایونٹ کے شرکاء کا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے تحت فیسٹیول کا فل باڈی کنٹیکٹ کراٹے ایونٹ کراچی میں کامیابی سے اختتام کو پہنچ گیا، گرین فلیگ اسکول اینڈ کالج سسٹم کے چیئرمین عامر ریاض نے فیسٹیول کے چیف آرگنائزر شیہان شہزاد احمد اور ایونٹ ڈائریکٹر شی ہان سید شکیل احمد کے ہمراہ افتتاھی فیتہ کاٹا جسکے بعد مقابلوں کا باقائدہ آغاز ہوا۔ اس موقعے پر گرین فلیگ اسکول کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اے ڈی سومرو اور ڈپٹی دائریکٹر اکیڈمک ساجدالواسع بھی موجود تھے۔ ایونٹ سیکریٹری محمد عظیم صدیقی کے مطابق مقابلوں میں 5 مختلف ویٹ کیٹیگری میں کراٹے کلبوں کے 60 فائٹرز نے شرکت کی۔ فائنل مقابلوں کے بعد 55 کلوگرام میں راشد نے طلائی، عبد السمیع نے چاندی اور مزمل نے کانسی کے تمغہ حاصل کیا۔ 60 کلوگرام میں کلیم اللہ نے سونے، ایم اکرم نے نقری اور عبدالہادی نے کی کانسی کا تمغہ، 65 کلوگرام میں سید عمر آغا نے طلائی، کامران نے چاندی، عمر کاکڑ نے کانسی کا تمغہ، 70 کلوگرام میں امان اللہ نے سونے اور دلبر خان نے نقری جبکہ 70 کلوگرام سے زائد وزن میں عنایت اللہ نے سونے، عامر نے چاندی اور نورالحق نے کانسی تمغہ حاصل کیا۔