ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی ، سکیورٹی پلان جاری

245

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آج ملتان پہنچے گی۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز آج سے ہوگا، ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم مینجمنٹ نے 8 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے،تمام کھلاڑی ناکام رہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں محمد رضوان،سعود شکیل، نعمان علی ، میر حمزہ بھی مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکے۔پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر کو شیڈول ہے ملتان پولیس کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد جبکے انگلینڈ کی ٹیم آج ملتان پہنچے گی ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیسٹ میچز کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 5 ہزارسے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے 2ٹیسٹ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکے تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔