شوائی ژینگ اور پالا بدوساچائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

62

بیجنگ (اسپورٹس ڈیسک) میزبان ٹینس سٹار شوائی ژینگ اور ہسپانوی ٹینس سٹار پالا بدوسااپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 595 ویں نمبر پر موجود میز بان ٹینس سٹار شوائی ژینگ نے ویمنز سنگلز کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں پولینڈ کی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار پائولا بدوسا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسکا پیگولا کو شکست دی۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈکی حریف کھلاڑی میگڈالینا فریچ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار پائولا بدوسا نے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسکا پیگولا کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔