چین نے خلانوردوں کے لیے نیا خلائی لباس متعارف کرا دیا

69

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے 2030 ء میں چاند پر خلا نورد اتارنے کے لیے نیا خلائی لباس متعارف کرا دیا۔ چینی اسپیس پروگرام کی جانب سے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے اسپیس سوٹ کی رونمائی کی گئی جو چاند پر اترنے والا عملہ تاریخی مشن کے دوران زیب تن کرے گا۔ سرخ اور سفید سوٹ چاند کے شدید درجہ حرارت کے علاوہ شعاعیں اور غبار برداشت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ،جو جسمانی طور پر لچک بھی فراہم کرے گا۔