مصر میں 3ہزار برس قدیم فرعون کے زمانے کی تلوار دریافت

67

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور کی 3ہزار سال قدیم تلوار مل گئی،جس کو اس دور کے فرعون سے منسوب بتایا گیا ہے ۔ مصر ی وزارت سیاحت اور نوادرات کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تلوار بحیرہ کے شہر ہوش عیسیٰ میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئی ۔ تلوار کانسی کی ہے جس پر موجود شاہی مہر سے پتا چلتا ہے کہ یہ مصر کے اس وقت کے حکمران فرعون رعمیس دوم کی فوج کی تلوار ہے۔