حالات سے لگتا ہے وزیراعظم بدلتے رہیں گے‘منظور وسان

53

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خوابوں کے بادشاہ منظوروسان نے بڑی پیش گوئی کردی. پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے کہا ہے کہ حالات سے لگتا ہے وزیراعظم بدلتے رہیں گے۔شہباز شریف سمجھدار آدمی ہیں موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھا گئے تو بچ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمینٹ کے آدمی ہیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پانچ سال پورے کر گئے تو بڑا کمال ہوگا۔ منظور وسان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان جس طرف جائیں گے اس کی جیت ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی مزید کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔