یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر ڈرون حملوں کا دعوی

134

صنعا:یمن کے مسلح حوثی گروپ نے اسرائیل کے علاقے یافا اور اس کے بندرگاہی شہر ایلات میں فوجی اہداف پر ڈرون حملوں کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحی سریع نے کہا ہے کہ  ہم نے یافاکے علاقے میں فوجی اہداف پرڈرون سے بمباری کی اورایلات میں چار صماد 4 ڈرونز سے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نےڈرون حملوں کے حوالے کوئی  بیان جاری نہیں کیا ہے، سوشل میڈیا پر یہ بات زیر بحث ہے کہ اسرائیل بہت سے حملوں کو چھپانے کی کوشش کررہاہے ۔

خیال رہے کہ ایران نے بھی اسرائیل کے ہیڈکوارٹر پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ، جس اسرائیل کا بے پنا نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔