لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

120

لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، گیارہویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ 62ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52فیصد رہا، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں 77ہزار سے زائد امیدوارفیل ہوئے۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ مذکورہ نتائج گزشتہ سال کی نسبت ایک ہفتہ قبل جاری کیا ،موجودہ نتائج پچھلے سال کی نسبت 5 فیصد کم رہے،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں ،سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے نتائج کا اعلان کیا۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا تھا کہ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے نتائج معلوم کرسکتے ہیں،ایگزمینرزپریکٹیکل کاپیوں کوامتحان کے بعد ضائع کردیں گے۔