کراچی: راوا ڈاکیومنٹری فلمز 4 اکتوبر 2024 کو کراچی کے ایک مقامی سنیما گھر میں اپنی نئی دستاویزی فلم ہنگلاج کی دیوی کی نمائش کر رہا ہے جس میں کراچی کے معززین ، ہندو برادری کے چنیدہ افراد، حکومتی اور سول اداروں کے افراد شرکت کریں گے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے تاریخی مقام جسے عرف عام میں نانی کا مندر جبکہ ہندو برادری ماتا ہنگلاج کے نام سے یاد رکھتی ہے 32 لاکھ سال پرانا یہ مندر دنیا بھر کی ہندو برادری کے لیے انتہائی مقدس مقام ہے۔ اس مندر کی لاکھوں سال پرانی داستان راوا ڈاکیومنٹری فلمز کا مرکزی موضوع ہے۔
راوا ڈاکیومنٹری فلمز پاکستان کا واحد معتبر پروڈکشن ہاؤس ہے جو پاکستان کی ثقافت، تاریخ، کھیل، ماحولیات، صحت اور موجودہ واقعات پر مبنی دستاویزی فلمیں بناتا ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری اس لئے بھی منفرد ہے کہ اس کی تیاری میں آرٹیفیشیل انٹیلجنس کی مدد سے مناظر تخلیق کیے گئے ہیں۔
راوا ڈاکیومنٹری فلمز پُر عزم ہے کہ پاکستان کا مثبت اور بہتر چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔ راوا ڈاکیومنٹری فلمز آئندہ بھی نت نئے موضوعات اور منفرد واقعات پر معیاری دستاویزی فلمیں پیش کرتی رہے گی۔