صہیونی ریاست پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ ہے، پاسداران

124

تہران: ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل پر یہ تازہ حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ ہے۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق پاسداران انقلاب  کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کو نشانہ بنانا حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے اور اسی طرح حزب اللہ  کے سربراہ حسن نصر اللہ پر حملے کا بدلہ ہے، اگر صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی ہوئی تو اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ایرانی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ردعمل کی صورت میں ایران جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔