فضائی حادثے کے 56 سال بعد باقیات کی دریافت

126

روہتانگ :بھارتی فضائیہ نے حادثے میں ایک طیارے کی تباہی کے 56 سال بعد ہماچل پردیش کے برفیلے علاقے سے مزید چار افراد کی باقیات دریافت کرلی ہیں۔ اب تک 9 افراد کی باقیات مل سکی ہیں۔

بھارتی فضائیہ کا طیارہ 7 فروری 1968 کو چنڈی گڑھ سے ٹیک آف کے بعد روہتانگ نامی درے کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 102 افراد مارے گئے تھے۔ یہ حادثہ انتہا نامساعد موسمی حالات کے باعث رونما ہوا تھا۔ طیارے کا ملبہ اور مسافروں کی باقیات کئی عشروں تک برف کی دبیز تہوں میں دبی رہیں۔

اٹل بہاری واجپائی انسٹیوٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ کے کوہ پیماؤں نے 2003 میں طیارے کے ملبے کی نشاندہی کی تھی۔ 2005، 2006، 2013 اور 2019 میں بھارتی فضائیہ نے کئی مہمات کے ذریعے باقیات تلاش کرنے کی کوشش کی۔ حال ہی میں ملنے والی چار باقیات میں سے 3 کی شناخت ہوگئی ہے۔