ملک میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 88 نئے کیسز رپورٹ

291
Punjab province

اسلام آباد: ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  88 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،وفاقی دارالحکومت اورکراچی  سمیت ملک کے کئی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عوام میں پریشانی بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار 189 ہو گئی ہے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی سے 42 افراد متاثر ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 34 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا،شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 478 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں ڈینگی کے12کیسز رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں4، کورنگی میں ایک ،ضلع جنوب میں 4، غربی میں ایک،اور ملیر میں2 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں ستمبر میں 297  کیسز رپورٹ ہوئے،سال 2024 میں کراچی میں مجموعی طور پر  1373 کیسز رپورٹ ہوئے۔