بلی غم میں عجیب وغریب حرکتیں کیوں کرتی ہے؟

92

مشی گن: لوگ بلی کو گھروں میں پالنا پسند کرتےہیں، بلی دیگر جانوروں کے مقابلے میں بلی سرد مزاج  ہوتی ہے، ساتھ میں پلنے والے جانوروں کی موت پر اپنے غم کا اظہار بھی کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق Oakland یونیورسٹی طلبہ نے ماہرین کے ساتھ مل کر بلیوں پر ایک تحقیق کی، جس میں بتایا گیا کہ بلی اپنے ساتھ پلنے والے جانوروں کی تکلیف یا موت کے غم کا اظہا ر مختلف طریقوں سے کرتی ہے،  بعض اوقات بلی غم میں یا توعجیب و غریب سی آوازیں نکالتی ہے یا پھر کچھ وقت کے لیے کھانے سے منہ موڑ لیتی ہے۔

اسی طرح بلی غم کی صورت میں بلیاں اپنے مالکان کے زیادہ قریب ہو جاتی ہیں یا اپنے پسندیدہ کھیلوں سے دوری اختیار کرلیتی ہیں۔

اس تحقیق میں 450 سے زائد پالتو بلیوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان کے مالکان سے کسی ساتھی پالتو جانور کی موت پر بلیوں کے رویوں میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں معلوم کیا گیا۔

خیال رہے کہ سوگ منانے کا رویہ اس سے پہلے ہاتھیوں، ڈولفنز اور چمپنزیوں میں دیکھنے میں آیا ہے جن کی جانب سے کسی ساتھی کی موت پر مختلف پیچیدہ رویوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔