ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن کا سماں ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں، جسے حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ پر حملوں کا بدلہ قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثنا پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کوئی کارروائی ہوئی تو مزید حملے کرنے کے لیے ایران بالکل تیار ہے۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد لبنانی دارالحکومت بیروت میں شہری باہر نکل آئے اور صہیونی ریاست کے خلاف کارروائی کی خوشی میں آتش بازی کررہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا جشن منایا جا رہا ہے۔