آسٹریلوی وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کر دیا

70
special envoy to combat Islamophobia

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کر دیا ہے۔

البانیز نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ برطانوی نژاد آسٹریلوی شہری آفتاب ملک جنہیں اقوام متحدہ کے تہذیبی اتحاد کی جانب سے مسلم امور کے عالمی ماہر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے کو حکومت کا پہلا اسلاموفوبیا ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔

البانیز نے ملک کے داخلہ، امیگریشن اور کثیر الثقافتی امور کے وزیرٹونی برک کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ خصوصی ایلچی اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے مسلم کمیونٹی کے ارکان، مذہبی امتیاز کے تدارک کے ماہرین اور حکومتوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔آفتاب ملک کو 14 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین سالہ مدت کے لئے مقرر کیا گیا ہے اور وہ براہ راست البانیز اور برک کو رپورٹ کریں گے۔