محراب پور (جسارت نیوز) پولیس گردی کے خلاف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیوائس اونر اور دیگر کا احتجاج، کھوکھر برادری نے بی آئی ایس پی ڈیوائس اونر وحید علی کھوکھر کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی محراب پور اظہار لاہوری کے گارڈ اور نجی افراد فرحان، اسلم نانگور نے 23 ستمبر کی دوپہر ان کی اسٹیشن روڈ ڈیوائس شاپ ناد علی کمیونی کیشن شاپ پر چھاپا مار کر بلاجواز کٹوتی کا جھوٹا الزام عائد کرکے گرفتار کیا، ڈیوائس چھین لی، انہیں حوالات میں بند کردیا، ان پر بے رحمانہ تشدد کیا گیا، بینک اے ٹی ایم کارڈ چھین کر اس کا پن نمبر لیا گیا تاکہ بینک سے رقم نکالی جاسکے، پیار علی کھوکھر، اختیار اوڈ اور میری رہائی کے لیے سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا، نہ دینے پر ہم تینوں پر جھوٹا مقدمہ داخل کر دیا، جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے کیونکہ جس دن ہم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اس دن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ نے چھٹی کرکے خواتین کو رقم دینے کا سلسلہ بند کیا ہوا تھا جس کا لیٹر اسلام آباد سے جاری ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں بلاجواز پکڑ کر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس پر ہم احتجاج پر مجبور ہیں اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک اور ڈی آئی جی پرویز چانڈیو سے تحقیقات کا مطالبہ اور جھوٹا مقدمہ خارج کرکے اس میں مرتکب ڈی ایس پی محراب پور اظہار لاہوری، ان کے گارڈ اور نجی افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔