سیمابیہ طاہر سمیت 93 ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

67

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج امجد علی شاہ نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں پر تشدد احتجاج کے دوران جلاؤ، گھیراؤ اور ہوائی فائرنگ کے علاوہ پولیس پر حملہ آور ہونے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور ایس پی راول کے زیر استعمال سرکاری گاڑی سمیت پولیس کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے 4 الگ الگ مقدمات میں گرفتار خاتون رہنما سیمابیہ طاہر سمیت 93 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے عدالت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے علاوہ 80 سالہ خاتون سمیت 7 خواتین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد 5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے ۔