کراچی(کامرس رپورٹر)فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسریوسف حسین کو2024-2026کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ س بات کا اعلان او آئی سی سی کے غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا جبکہ نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایوانسیناکو سینئر نائب صدر اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیّد علی اکبر کو نائب صدر منتخب کیا گیاہے۔ اس موقع پر او آئی سی سی کی منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا جس میںیوسف حسین فیصل بینک، جیسن ایوانسینا نیسلے پاکستان ، سیّد علی اکبرپاکستان ٹوبیکو کمپنی، عامر ابراہیم حفیظ پاکستان موبائل کمیونیکیشنز (جاز) ، احمد خان بوزئی سٹی بینک این اے پاکستان، آصف احمد آئی بی ایم اٹالیاایس پی اے، فرحین سلمان عامر لپٹن پاکستان، فہد کے چنائے پاکستان کیبلز، حفظہ شمسی روش پاکستان، جاوید غلام محمدمارٹن ڈائومارکر، ایم عادل خٹک، اٹک ریفائنری اور محمد جاوید اقبال یونائیٹڈ بینک شامل ہیں۔ نومنتخب منیجنگ کمیٹی میں بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن،فارما سوٹیکل اور مینو فیکچرنگ جیسے کلیدی شعبوں کے اہم کاروباری رہنما شامل ہیں جو پاکستان کے معاشی منظر نامے میں ایک اہم شراکت دارکے طورپر او آئی سی سی آئی کی پوزیشن کی عکاسی ہے۔اوآئی سی سی آئی کو امید ہے کہ یہ لیڈرشپ پالیسیوں کی تشکیل اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مزیدسازگار ماحول کو فروغ دینے پر توجہ دے گی۔