واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں طوفان ہیلن نے 5 ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اور نارتھ کیرولائنا میں نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسکول اور دفاتر بند ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اس دوران لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور پانچوں ریاستوں میں مواصلاتی نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا۔ مالی نقصان 100 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے ،جب کہ مختلف حادثات میں 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔