تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں ڈکیتی کے دوران پولیس افسر کے قتل پر 2افراد کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔ دونوں قاتلوں نے 4سال قبل ایک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں چین کے بعد سالانہ سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے۔ تہران قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ عصمت دری اور زیادتی کے مقدمات کے ساتھ بڑے جرائم کے لیے سزائے موت کا استعمال کرتا ہے۔