امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

144

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے باعث امارات میں بھی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2015 ء کے بعد سے فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ ریٹیل فیول قیمتوں کا جائزہ لیا کرتی ہے اور اسے عالمی نرخوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا اور امارات کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔اس سے قبل برینٹ آئل کی قیمتیں اگست میں 78.63 ڈالر کے مقابلے میں اوسطاً 73 ڈالر فی بیرل رہی تھیں۔