بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسے خلابازوں کی واپسی کیلیے مشن روانہ

107
فلوریڈا کے اسپیس ایکس اسٹیشن سے خلا باز مشن پر روانہ ہورہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسے خلابازوں کی واپسی کے لیے مشن روانہ کردیا گیا۔ امریکا میں نجی کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز کِریو ڈریگن ریاست فلوریڈا سے روانہ ہوا۔ مشن میں عملے کے 2ارکان سوار ہیں، جبکہ منصوبے کے مطابق 4ارکان نے سوار ہونا تھا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اْن کی واپسی پر اسٹارلائنر کے عملے کے ارکان کی شامل کرنے کی گنجایش رہے۔ اسٹارلائنر 2خلابازوں کے ساتھ جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی آزمائشی پرواز کے لیے کیلیے روانہ ہواتھا لیکن اِس کے تھرسٹرز میں پائی جانے والی خرابیوں نے اْنہیں خلائی اسٹیشن پر رہنے پر مجبور کر دیا۔