جرمنی سے 200 شہریوں کو نکالنے کی خبر جھوٹی ہے‘ ترکیہ

94

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ نے جرمنی میں اقامہ نہ ہونے پر ترک شہریوں کو ملک بدر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔بیان میں کہا گیا کہ جرمن سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ جرمنی نے 200 مہاجرین کو ترکیہ بھیج دیا ہے۔ انقرہ حکومت نے اسے دشمنوں کی سازش قرار دیا۔