سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی

135
gold

کراچی ( کامرس رپورٹر )ملک میں پیرکے روزسونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500روپے کا ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 2لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کا رہ گیا۔ فی تولہ چاندی کے بھا ئو3050روپے پر مستحکم رہے۔