آسٹریا: انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی مہاجر دشمن جماعت کی جیت کا امکان

54

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی مہاجر دشمن جماعت کی کامیابی کے امکانات بڑھنے لگے۔ آسٹریا کے عوامی نشریاتی ادارے نے پارلیمان کے ایوان زیریں کے ارکان کے لیے اتوار کے انتخابات کے متوقع نتائج کا اعلان کیا ،جس میں کہا گیا کہ ابتدائی طور پر اپوزیشن فریڈم پارٹی یا ایف پی او کے 28.8 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان ہے۔ اس کے برعکس معتدل دائیں بازو کی حکمران آسٹرین پیپلز پارٹی کے ووٹوں کی شرح 26.3 فیصد تھی۔ فریڈم پارٹی1950 ء کی دہائی میں سابق نازی رکن نے قائم کی تھی اور وہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے خلاف پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔