بھارت: کام کے دباؤ پر کمپنی کے مینیجر نے خودکشی کرلی

98

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں بجاج فنانس کمپنی میں کام کرنے والے 42 سالہ ایریا منیجر نے کام کی زیادتی اور بے جا دباؤ کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے علاقے جھانسی میں 2 بچوں کا باپ ترون سکسینا اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایاگیا۔ 5 صفحات پر مشتمل خط میں ترون سکسینا نے لکھا کہ گزشتہ 2ماہ سے ٹارگٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں سینیئرعہدے دار تنخواہ کاٹنے اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ کام کے دباؤ کے باعث وہ 40 روز سے سو نہیں سکاتھا۔