میزان بینک اور ہمدرد لیبا رٹریز کی شراکت داری

126

کراچی(کامرس رپو رٹر) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور ہمدرد لیبارٹریز(وقف) پاکستان نے جدید ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات کے کامیاب انٹریگیشن کے ساتھ اپنے فنانشل تعاون میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ہمدردر لیبارٹریز کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر ہمدرد لیبارٹریز کی چیئرپرسن اور چیف متولیہ سعدیہ راشد اور میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفسیر سید عامر علی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ نئے معاہدے کے تحت میزان بینک کے اسٹیٹ آف دی آرٹ کیش مینجمنٹ سسٹم اور ہمدرد لیبارٹریز کےSAP S4 HANAسسٹم کے درمیان ایک جامع کلیکشن انٹریگیشن متعارف کرایا گیاہے۔ اس ڈیجیٹلائزڈ سلوشن کا مقصدد ہمدرد لیبارٹریز کے ڈسٹری بیوٹرکلیکشنزاور ادائیگیوں کی کارکردگی کو بڑھانااوراسٹریم لائن مالیاتی آپریشنزکو سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی مالیاتی آپریشنز کو بھی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ہمدرد لیبارٹریز کی چیئرپرسن اور چیف متولیہ سعدیہ راشدنے شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ جدید ٹرانزیکشن بینکنگ سسٹم کا انٹریگیشن ہمارے ادارے کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔یہ شراکت داری ہمارے فنانشل پراسس کو نمایاں طورپر بہتر بنائے گی اور بہتر کارکردگی کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کرنے کی ہماری صلاحیت کوتقویت فراہم کرے گی۔