پیشہ ورگداگروں کے خلاف موثر کریک ڈائون ہوگا‘کمشنر کراچی

20

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹریفک سگنلز اور دیگر مقامات پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار سے شہری پریشان ہیں ان کی روک تھام اور خاتمہ کے لیے گداگروں کے خلاف کوششوں کو مو ثر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مربوط کارروائی کریں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیمون کا تعاون حاصل کر یں ان عناصر اور عوامل کو تلاش کریں جو ان کے پیچھے کام کر رہے ہیں اور گداگری کا سبب ہیں ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ، ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو ‘اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز جاوید عالم اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو سجاد ابڑو، سیکرٹری آر ٹی اے اور ایس پی ٹریفک جنوبی اور دیگر نے شرکت ۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے اجلاس میں گرا گری کی وجوہات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اس سلسلہ میں لاوارث بھکاری بچوں کے لیے بحالی سینٹر بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا جہاں پر انہیں تعلیم و تربیت اور کھانا فراہم کیا جاسکے ۔بڑی عمر کے بے سہارا بھکاریوں کے لیے بھی لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، محکمہ سوشل ویلفیئر گداگری کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں باالخصوص بچوں کے بھلائی کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ ساتھ ساتھ ان کی بحالی کے لیے بھی کام کیا جا سکے ۔