حکومت پنجاب کا پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

82

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کے لیے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے 76 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 لگژری گاڑیاں، اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی، ایس اینڈ جی اے ڈی نے پروٹوکول کے لیے 3 کروڑ 61لاکھ روپے کی لاگت سے 2 لگژری گاڑیاں بھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کے پروٹوکول کے لیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔