ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا

58
in achieving tax revenue targets

اسلام آباد: ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ میں 2652 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ممکنہ شارٹ فال سے بچنے کیلئے آج آخری روز ٹیکس وصولی میں تیزی کردی گئی ہے۔ایف بی آر کو ستمبر میں تقریبا 20 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر اب تک 2540 ارب روپے ٹیکس جمع ہو سکا، مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 1456 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا،جولائی تا اگست مقررہ ہدف سے 88 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا تھا، جولائی تا ستمبر ٹیکس ہدف پورا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے افسران کو رات گئے تک دفاتر موجود رہنے کی ہدایت کر دی ۔رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 12970 ارب روپے ہے۔