سنگجانی جلسے میں تقاریر: پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

109
nationwide protest from Friday

اسلام آباد: حکومت نے سنگجانی جلسے میں تقاریر کی بنیاد پر تحریک انصاف کے رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقریروں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلیے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔