اسرائیل کے حالیہ حملے نے ثابت کیا کہ کسی بھی بین الاقوامی اصول وضوابط کا پابند نہیں، ایرانی صدر

166

تہران :ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملے نے ایک بار پھر ثابت کردیا   وہ کسی بھی بین الاقوامی اصول وضوابط کا پابند نہیں، امریکی اور یورپی حکام وعدے کررہے تھے کہ اگر ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ردعمل نہیں دیتا تو  غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی لیکن یہ سبھی وعدے جھوٹے تھے۔

ایرانی صدر نے اسرائیلی جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ  امریکا نے   ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر راضی ہے اس لیے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

انہوں نے اسرائیل کے لبنان اور غزہ میں کارروائیوں کو گھنائونا جرم قرار دیتے ہوئےمزید کہاکہ اسرائیل کو جرائم کے ارتکاب پر چھوٹ دئیے جانے پر اس کی جرات زیادہ بڑھے گی، اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حزب اللہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کیلیے لبنان یا غزہ میں اپنی فوج نہیں بھیج رہے،حماس اور حزب اللہ کی ہرجگہ حمایت کرتے رہے گے،وقت آنے پر اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔