ایف بی آر کی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی تردید

113

اسلام آباد:ایف بی آر نے گوشوارے  جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ مالی سال 2023-24 کے انکم ٹیکو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔

اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانوں  اور سزاؤں سے بچنے کے لیے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ قبل ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع ممکن ہے جبکہ سسٹم پر لوڈ کی وجہ سے شہری ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں۔