برگرز کو چھری کی مدد سے الگ کرنے والا شخص دنیا سے رخصت ہوگیا

351

ویلز: برطانیہ میں شہر ویلز کا رہائشی 57 سالہ بیری گریفتھس نامی شخص نے دو فروزن برگرز کو چھری کی مدد سے الگ کرنے کی کوشش کے دوران حادثاتی طورپر اپنے گلے میں گھونپ لی۔

غیر ملکی میڈیار پورٹس کے مطابق بیری گریفتھس نامی شخص اکیلا رہتا تھا، دو فروزن برگرز کو الگ کرنے کا مقصد ایک برگر کو اگلے وقت کھانے کے لیے بچا کر رکھنا تھا،مرنے کے کئی روز بعد لاش اس کے کمرے سے برآمد ہوئی۔

پولیس رپورٹس کے مطابق کئی روز بعد جب لاش سڑنے لگی تو پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس نے گھر میں داخل ہوکر دیکھا تو لاش بستر پر اور ہاتھ میں چھری پکڑے گلے میں گھونپی ہوئی تھی،دوسرے ہاتھ میں ڈبل ڈیکر کے فروزن  برگر تھے، پڑوسیوں نے بتایا کہ مرحوم  کا ایک ہاتھ فالج کی وجہ سے کام نہیں کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ مرحوم اپنے دوسرے ہاتھ سے برگرز الگ کرنے کی کوشش کرتا رہا جس سے چھری اس کے گلے میں لگ گئی اور وہ بری طرح زخمی ہوکر بستر پر گرگیا، بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔