برطانوی شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ نے کا حکم

126

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو مقامی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر جنگ زدہ علاقہ چھوڑ نے کا حکم صادر کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے حکم میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری فوری طور پر لبنان سے نکل جائیں۔ کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ برطانوی شہری کمرشل پروازوں کی بحالی پر فوراً لبنان چھوڑ دیں۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ترجیحی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔ ہم لبنان میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے اسرائیل کی حمایت میں بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، جس کی برطانیہ حمایت کرتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر کیئر اسٹارمر کے اس موقف کو ناپسندیدیگی کا اظہار کیا گیا ہے کیوں کہ اسرائیل کی جارحیت سے ہی آج فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے، جس میں بچے ہزاروں کی تعداد میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بات بھی علم میں رہے کہ کیئر اسٹارمرنے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کے لیے حلیف ممالک سے رابطے میں ہیں۔