الخدمت کی جانب سے غزہ متاثرین کیلیے امدادی سامان کی 10ویں کھیپ روانہ

115

راولپنڈی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی 10ویں کھیپ خصوصی چارٹرڈطیارے کے ذریعے اُرد ن روانہ کردی۔

این ڈی ایم اے کے اشتراک سے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں 40ٹن ادویات اور طبی ضروریا ت کاسامان شامل تھا۔

صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن،چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجاز اللہ خان،این ڈی ایم اے عہدیداران اور وفاقی حکومت کے نمائندگان نے امدادی سامان غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے روانہ کیا۔

قبل ازیں  صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم بیک وقت پاکستان،مصراور اُردن سے امدادی سامان غزہ متاثرین تک پہنچانے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن جنگ سے متاثرہ غزہ کے فلسطینی عوام کی امدادجار ی رکھے ہوئے ہے۔ اب تک مجموعی طورپر 2707ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کوفراہم کیاگیا۔