فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر کے تحت ہیلتھ کیئرکیمپ

53

 

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام میں شامل بچوں اور ان کی ماؤں نے الخدمت انور نذیراسپتال میں ہیلتھ اسکریننگ کیمپ میں اپنا سالانہ میڈیکل چیک اپ کروایا۔میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد رفیق، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سحر حمید اوراسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند رہنے کیلیے ہدایات دیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے فیملی اسپورٹ آرگنائزر محمد احمد اور عبدالرحمن نے نہایت خوبی اور ڈسپلن سے اس پروگرام کو سر انجام دیا ۔یاد رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں 30000 اور فیصل آباد میں 1400 یتیم بچوں بچیوں کی کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ان بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ اس پروگرام کا لازمی حصہ ہے۔