سیاسی،معاشی مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کے عملی نفاذ میں ہے

21

 

سبی(آئی این پی)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی،معاشی،اقتصادی مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کے عملی نفاذ میں ہے سودی نظام نے ہما رے معاشی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے جس کے سبب عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی،بجلی اور گیس کے بلو میں بے پناہ اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،ملک کی غیر یقینی صورتحال کے سبب لاکھوں افراد، ڈپریشن اور نفسیاتی مرض میں مبتلاہو چکے ہیں اس ساری صورتحال سے نکلنے کیلئے دامن مصطفی سے وابستگی ضروری ہے میلاد مصطفی کانفرنس میں علامہ رئیس قادری،علامہ کامران رضوی،مولانا غلام غوث بغدادی، علامہ مکرم اشرف جیلانی،،علامہ محمد میاں نوری، مولانامیر غالب شاہ،مولانا عاشق سعیدی، پروفیسر رئیس،شفیع رانا قادری،غفران احمد،عبداللہ میمن،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی،مولانا ظہور حسینی، قاضی نور الا سلام شمس،مولانا الطاف امجدی،مولانا منیر شاکر، علامہ لائق سعیدی، پروفیسر منصور، ایڈوکیٹ اظہر خان،شفیع رانا قادری،شریف قادری، علامہ ممتاز سیالوی، احمد رضا طیب،محمدولی مصطفائی، مولانا عبا س رضا الباروی،مولانا مہتاب نعیمی، مولانا الطاف امجدی،محمد فرحان اقبال، سیدشاہ ابرار الحق، احمد واڈی والا،قاری وزیرعلی نقشبندی،محفوظ علی و دیگر بھی مو جود تھے۔ علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ جشن میلاد النبی محض ایک تہوار نہیں بلکہ حضور نبی کریمﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کے اظہار کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد میں کوتاہی ، کمزوروں پر ظلم،پڑوسیوں اساتذہ بزرگوں خواتین کے حقوق غضب کرنے کی رَوش کو ترک کرنا ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلسنّت اس ملک کی غالب اکثریت ہونے کے باوجود اپنے حقوق کے حصول کیلئے آخر کب تک مطالبات کرتے رہیں گے ہمارے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نا ہو گاڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت پر زور دیا کہ وہ غریب عوام پر رحم کرے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے، عوام کو ریلیف دینے کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن نتیجہ بالکل صفر ہے۔