سجاول،دھان کی قیمتیں کم کر نے پر کاشتکاروں کا احتجاج

1

سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول ضلع میں دھان کی فصلیں تیار ہوتے ہی رائس ملز مالکان اور تاجروں نے قیمتیں کم کردی کاشتکاروں کا سخت احتجاج ۔اس سلسلے میں سجاول ضلع کے کاشتکاروں عبدالغفور پلیپوٹہ، رئیس شوکت لغاری، سید عبداللہ شاہ ،رئیس امین چانگ، رئیس منظور علی، عظیم لنڈاور مقبول علی ودیگر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی فصل کی کٹائی شروع ہوتے ہی سجاول ضلع کے رائس ملز مالکان اور تاجروں نے قیمت کم کردی جس سے ہمیں بہت نقصان ہوگا ۔ انہوں نے مزیدکہا دھان کی فصل کی کٹائی سے پہلے دھان نرخ 3750 فی من فروخت ہو رہا تھا جب ہماری فصل تیار ہوئی توانہوں قیمت کم کرکے 2800 فی من کرکے سراسر ناانصافی کی ہے ایک طرف زیادہ بارشوں کے باعث فصلوں کو نقصان ہوا اور زمینوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا پانی کے نکالنے کے خرچ سمیت ڈیزل دھان کی بیج اور کھاد کی قیمت اوپر تھی ابھی ہماری دھان کی فصل تیار ہوئی ہے تب رائس ملز اور تاجروں نے قیمت کم کرکے ہمارا معاشی قتل شروع کردیاہے۔ انہوں سندھ حکومت سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ رائس ملز اور تاجروں کیخلاف کارروائی کرکے ہمیں حق دلایا جائے۔