امیر جماعت اسلامی ٹنڈو الٰہیار کی قیادت میں لیاقت گیٹ پر دھرنا

110
امیرجماعت اسلامی ضلع ٹنڈوالٰہیارودیگر کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا

 

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے وفد اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تکمیل میں 45 دن گزرنے کے باوجود معاہدہ کے خلاف ورزی پر جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دینے کا اعلان پر جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار کی جانب سے لیاقت گیٹ پر دھر نا دیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلع امیر دیدار حسین بیرانی کی وزارت بجلی و توانائی میں آئی پی پیز کے ذریعے ہونے والی بدترین کرپشن لوڈ شیڈنگ کی بدترین ہیرا پھیری بلوں میں ٹیکسوں کی بھر مار ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقعے پر ضلعی امیر دیدار حسین بھرانی نے کہا کہ اسلام آباد دھر نا اصل میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ارادوں کو جانچنے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا اور 45 دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور کوئی کارروائی نہ کرنا ثابت کر رہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور صرف عیاشیاں کرنے میں مگن ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے صرف ان کا خون چوسنے آئے ہیں اور اس کام میں وہ سب شریک ہیں۔ انہوں نے مذیدکہا کہ حکومت جماعت اسلامی کو لالی پاپ دے کر دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی تھی لیکن انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ جماعت اسلامی ہے مفاد پرست اور کرپٹ سیاسی جماعت نہیں جس کو بلیک میل کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اپنے برے عزائم کا خمیازہ چکانا پڑے گا ایسا لگتا ہے کہ پاکستان پر قابض قوتیں ملک سے عوام کی بربادی کے گیت سن رہی ہیں اور یہ نہیں چاہتے کہ عوام سکھ کا سانس لے اور ملک کی بہتری ہو ا جماعت اسلامی سندھ کے لاکھوں کارکنان اپنے امیر کے حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار آصف یاسین قائم خانی نے کہا کہ ایک طرف اسپتالوں میں مریض گھروں میں خواتین اور بچوں کو قیامت جیسی گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید اذیت کا سامنا ہے تو دوسری طرف کاروبار تباہ ہوچکے ہیں لیکن کرپٹ ترین حکمران خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ اس موقعے پر جنرل سیکرٹری راؤ جاوید نائب امیر ضلع محمد یونس قائم خانی ضلع جنرل سیکرٹری عاشق حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔