سکھر(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو نے پڑھائی، جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ اسرائیل کے سامنے حماس اور حزب اللہ سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، غزہ میں بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے کل سربراہ حزب اللہ کو شہید کیا ہے، فلسطین کے بعد اب اسرائیل نے لبنان پر بھی حملہ کرنا شروع کردیا ہے، اسرائیل حماس اور حزب اللہ کی مزاحمت کا مقابلہ نہیں کر پارہا ہے، اب بھی وقت ہے اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔