سیسی میرپور خاص کا آگاہی پروگرام

506

سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میر پور خاص ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد مالکان، کاروباری حضرات اور مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی اسکیم کے تحت فراہم کردہ فوائد اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام مہران شوگر ملز آڈیٹوریم ، ٹنڈوالہ یار میں مہران شوگر ملز کی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں کئی ممتاز مقررین نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر غلام دستگیر ، ڈائریکٹر سیسی میر پور خاص ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر سعید قائم خانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ایس ایس حیدر آباد اسپتال، سہیل احمد خان، سینئر ڈائریکٹر ، حیدر آباد ڈائریکٹوریٹ، نظام الدین سابق ڈائریکٹر سیسی شامل تھے۔ مقررین نے سوشل سیکورٹی اسکیم، کیش فوائد ، طبی سہولیات اور رجسٹریشن کے عمل جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر سیسی، میانداد راہجو کی قیادت میں سیسی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مزدور طبقے کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پروگرام کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں صحافیوں اور یونین کے کارکنان نے طبی سہولیات میں کمی، بقایا جات میں تاخیر اور ریفرل سسٹم کے مسائل کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں مالکان کو اپنے مزدوروں کو سیسی کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ترغیب دی گئی تا کہ انہیں بیماری، چوٹ ، زچگی، معذوری اور پینٹی جیسے فوائد حاصل ہو سکیں۔ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2016 صوبے بھر کے بیمہ دار مزدوروں کے لیے اہم امداد فراہم کرتا ہے اور سندھ میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کا ایک اہم ذریعہ ہے۔