کی نجکاری پر متعلقہ یونینز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہPIAـ

192

PIA کی فروخت سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور کرنے کے لیے PIA کی تقریباً سبھی ایسوسی ایشنز کا ایک اور ہنگامی اجلاس شیخ وسیم الدین صدر SAEP (سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز آف پاکستان) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں SOFPO (سوسائٹی آف فارمر پی آئی اے آفیسرز)، SSA (سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن)، PACCA (PIA کیبن کریو ایسوسی ایشن) اور PIAREA (PIA ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن) اور یونٹی (سوداکار ایجنٹ) کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ PIA کی نجکاری کے معاملات پر اب تک متاثرین و متعلقین، حاضر سروس ملازمین، سی بی اے، ایسوسی ایشنز اور ریٹائریز و پنشنرز اور ان کینمائندگان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سب غیر یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ چنانچہ تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار اور وزیر نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن سے فوری طور پر مشترکہ میٹنگ کا مطالبہ اور اہتمام کیا جائے تا کہ سروس، پنشن، میڈیکل، پیسج اور پنشن سے متعلقہ و دیگر معاملات پر بنیادی انسانی حقوق اور انصاف و حقائق پر مبنی فیصلے بروقت کیے جاسکیں۔ اجلاس میں صدر سیپ شیخ وسیم الدین، GS فاروق چیمہ، صدر ساسا عقیل صدیقی، ظفر اقبال جامی، GS سوفپو صدر شاہد سرور، صدر پکا نصر اللہ خان، صدر سی بی اے ہدایت اللہ خان و جنرل سیکرٹری علی لاشاری اور صدر پیارے سید طاہر حسن و جنرل سیکرٹری محمد اعظم چودھری نے خیالات کا اظہار کیا ۔