سفارتخانہ ریاض میں سعودی قومی دن کے موقع پرمملکت کی قیادت اورعوام کو خراج تحسین

102

سعودی قومی دن کے موقع پر مملکت کی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عربی میں فخریہ طور پر ایک خصوصی ویڈیو ٹریبیوٹ ریکارڈ کیا یہ اشارہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے۔ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سفارتخانہ نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو باہمی احترام، مشترکہ ثقافتی اقدار اور مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے مسلسل علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور بااعتماد اتحادیوں کے طور پر اپنے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ سفیرپاکستان احمد فاروق نے سعودی قیادت اور سعودی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس شاندار دن پر ہم نہ صرف مملکت کی کامیابیوں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پیارے اور اٹوٹ رشتے کو بھی مناتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے اس عظیم قوم کی قیادت اور لوگوں کے لیے امن ، خوشحالی اور ترقی جاری رہے۔خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیو میں تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت میں کئی دہائیوں کے تعاون پر مبنی خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ وژن کو بھی اجاگر کیا گیا۔